Availability: In Stock

Millat E Islamia Ki Mukhtasir Tarikh ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ سیٹ

 3,130

Title: Milate Islamia ki Mukhtasar Tareekh 5 Vol Set ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ سیٹ
Author: Sarwat Sowlat ثروت صولت
Publisher: Islamic Publications
Pages: 1776

Categories: , Tag:

Description

اس کتاب کے مؤلف ثروت صولت صاحب ایک مسلمان ادیب ہیں۔ تاریخ اسلام اور اسلامی دنیا کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اردو اور انگریزی میں اب تک ایک سو پچیس سے زیادہ مضامین لکھ چکے ہیں جو پاکستان کے ممتاز روزناموں اور رسائل میں شائع ہو چکے ہیں اور کئی مضامین پر انعامات بھی حاصل کرچکے ہیں۔یہ کتاب پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ کے چار حصے ان ملکوں کی تاریخ پر مشتمل تھے جہاں مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات کی اشاعت کے ذریعہ معاشرتی زندگی کا رُخ موڑا، جہاں مسلمانوں کو بالادستی نصیب ہوئی اور جہاں آج بھی مسلمانوں کے دَور اختیار و اقتدار کی یادیں اور یادگاریں کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔ اب یہ پانچواں حصہ ان ملکوں کے حالات و کوائف پر مشتمل ہے جہاں مسلمان اقلیت کی صورت میں ہیں اور مسلمان حکومتوں اور اسلامی انقلاب کی علمبردار تحریکوں کی توجہ، تعاو ن اور سرپرستی کے امیدوار ہیں۔ شاید کہ یہ داستان درد اہلِ دل مسلمانوں کو چونکا سکے اور انہیں اپنے مظلوم و مقہور اور بے سہارا بھائیوں کو الحاد بے دینی کے بڑھتے پھیلتے جال اور چنگل میں پھنس کر دولت ایمان و اسلام سے محروم ہو جانے سے بچایا جاسکے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Millat E Islamia Ki Mukhtasir Tarikh ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ سیٹ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *