Description
*زندگی سے بھر پُور فائدہ اُٹھانا، خاطر خواہ لُطف اندوز ہونا اور فی الحقیقت کامیاب زندگی گزارنا یقیناََ آپ کا حق ہے لیکن یہ اُسی وقت جب آپ زندگی کا سلیقہ جانتے ہوں اور کامیاب زندگی کے اُصول و آداب سے واقف ہوں۔**پیشِ نظر کتاب ”آدابِ زندگی“ میں اِسلامی تہذیب، اصول و آداب کو معروف تصنیفی ترتیب کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔ کتابُ اللہ، اسوہ رسولﷺ اور اسلاف کے زندہ جاوید آثار کی راہ نمائی اور اِسلامی ذوق و مزاج کی روشنی میں زندگی کا سلیقہ سکھانے والا یہ مجموعہ مرتب کیا گیا ہے، جو پانچ اہم ابواب پر مشتمل ہے۔*
*سلیقہ و تہذیب* *حُسنِ بندگی* *تزئینِ معاشرت* *دعوتِ دین* *احساسِ عبدیت*
*اِن پانچ ابواب کے تحت زندگی کے تقریباََ سارے پہلوٶں سے متعلق اِسلامی آداب کو موثر ترتیب، سہل اور سادہ، عام فہم اور دل نشین تشریحات اور بصیرت افروز دلائل کے ساتھ خطابی انداز میں نمبروار پیش کیا گیا ہے۔**آدابِ زندگی بندگانِ خُدا کے دِلوں میں اِسلام کا جذبہ شوق و عقیدت بیدار کرنے کے لیے قُرآن اور حدیث نبویﷺ کی روشنی میں کامیاب زندگی کے سنہری اصول ہر طبقہ فکر میں یکساں مقبول، خُوبصورت ٹائٹل، امپورٹڈ کاغذ، معیاری طباعت اور مضبوط جلد بندی کے ساتھ، عید, شادی اور دیگر خُوشی کے مواقع پر خُوبصورت تُحفہ آپ اپنے دوستوں کو پیش کر سکتے ہیں۔*
Reviews
There are no reviews yet.