Description
استاد کو دنیا بھر میں دوسرے پیشوں کے مقابلے میں زیادہ محترم تصور کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں اساتذہ کی بہتر اور برتر علمی اورسماجی حقیقت مسلم یعنی تسلیم شدہ ہے۔ یہ مختلف ممالک میں اساتذہ کی بہتر اور برتر علمی اور سماجی حیثیت مسلم یعنی تسلیم شدہ ہے۔ یہ اس لیے بھی ہے کہ یہ معاشرے کا نمک ہیں، معاشرے کی ساخت اور شکل بناتے ہیں بے غرض اور بے لوث ہوتے ہیں، عزت افزائی ہو تو والدین بھی اپنے بچوں کی آنے والے کل اساتذہ بننے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہیں اس طرف آنے کے لئے راستہ دیں گے۔ اسی طرح یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہر عمر کے طلبہ کو اپنے اساتذہ کا احرام کرنا چاہیے، ان کو فالو کرنا چاہیے۔ اسی لئے اہل فکر اور دانش یہ بجا طور پر سمجھتے ہیں کہ اساتذہ کو اچھا صلہ ملنا چاہیے جو سب کے لیے باعث ترغیب اور قابل رشک ہو۔ اسی طرح کچھ عرصہ سے یہ خیال بھی جڑ پکڑ گیا ہے کہ طلبہ کے نتائج اور کارکردگی کے مطابق ان کے اساتذہ کو بھی اُن کی کارکردگی کا انعام ملنا چاہیے۔ پاکستان میں گزشتہ چند برس قبل یہ سلسلہ شروع ہوا تو اس کے بہت اچھے اثرات ہوئے، یہ ایک طرح سے ایک سند ہے جس سے لوگوں کو ان کی تعلیم کے نظام پر اعتماد ہونے لگے کہ ہمارے پاس کتنے اچھے اساتذہ ہیں جنہیں اچھی تعلیم فراہم کرنے کے لئے قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے
Reviews
There are no reviews yet.