Description
اسلامی انقلاب کی چہل سالہ جدوجہد نے پاکستان کے گوشے میں بیداری کی لہر دوڑائی ہے اور نوجوان اور بوڑھے، مرد اور عورتیں، اساتذہ اور طلبا مزدور اور کسان اور ادیب اور شاعر سب ہی اس سے متاثر ہوئے ہیں ہر ایک نے اپنی اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے اپنے میدان کار میں اسلامی انقلاب کی مبارک ساعت کو قریب تر لانے اور اس انقلاب کی پکار کو ایک ایک فرد تک پہنچانے میں بھرپور حصہ لیا ہے۔اسلامک پبلی کیشنز لمیٹڈ نے اب تک اگرچہ صرف اردو اور انگریزی زبان میں ہی اسلامی لٹریچر شائع کیا ہے لیکن ایک مشن اور ایک مقصد کے تابع ہونے کی بنا پر یہ محسوس کیا گیا کہ ملک کی مقامی زبانوں کو بھی نظر انداز نہ ہونا چاہیے اور ایسی علمی و ادبی تخلیقات کو ضرور محفوظ کرلینے کا اہتمام کرنا چاہیے جو اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں اہم اور بنیادی کردار کی حامل ہیں۔ عبداللہ شاکر صاحب کی پنجابی نظمیں اب تک الگ پمفلٹوں اور کتابچوں کی صورت میں تو شائع ہوتی رہیں لیکن ان کا مجموعہ نہ مرتب ہوا نہ شائع ہوا۔ عبداللہ شاکر صاحب نے اس کمی اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پنجابی کلام سے ایک منتخب مجموعہ مرتب کیا اور ہم نے اسے اپنی ذمہ داری اورفریضہ سمجھا کہ تحریکی ادب کے اس بیش قیمت اثاثے کو مستقلاً محفوظ کرنے کی خاطر اسے کتابی صورت میں ’’اسلامی انقلاب دا سندیسہ‘‘ کے عنوان سے شایان شان انداز میں شائع کر دیا جائے۔
Reviews
There are no reviews yet.