Availability: In Stock

Islam Aik Nazar Main اسلام ایک نظر میں

 550

Title: Islam Aik Nazar Main اسلام ایک نظر میں
Author: Maulana Sadarudin Islahi مولانا صدرالدین اصلاحی
Publisher: Islamic Publications
Pages: 276

Description

اس کتاب میں آپ کو مطمئن کرنے والے دلائل، وسیع مطالعہ، رواں اور شگفتہ طرزِ تحریر اور داعیانہ جذبات کے ساتھ مستند باتیں ملیں گی۔ اس میں آپ اسلام کے بنیادی عقائد، ارکان، فلسفۂ اخلاق، معاشرتی، معاشی اور سیاسی نظام کے بنیادی اصول و احکام، امتِ مسلمہ کا مقصد وجود اور اس کی ذمے داریاں یہ تمام باتیں شرح وبسط کے ساتھ پائیں گے۔دراصل یہ اسلام کا ایک ایسا دل آویز مرقع ہے جس کو پڑھ کر ایک عام آدمی پوری طرح مطمئن ہوسکتا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے جن کو مطالعہ کے لئے فرصت کے طویل اوقات میسر نہیں اور جو محدود وقت میں اسلام کے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ کتاب ان کو بہت سی ضخیم کتابوں سے بے نیاز کر دے گی۔دین کی جن باتوں سے لوگ عام طور پر واقف ہیں یا جن پہلوئوں پر لکھنے اور بولنے والے زور دیا کرتے ہیں، مناسب یہی تھا کہ ان پر تفصیلی بحث نہ کی جائے۔ لیکن جن دینی افکار اور مسائل کا حال یہ نہیں ہے، جن سے لوگ عموماً بہت کم واقفیت رکھتے ہیں، اور جن پر لکھنے اور بولنے والے بھی ضروری توجہ نہیں دیا کرتے، ان کا مطالبہ یہی تھا کہ ان پر ذرا پھیل کر گفتگو کی جائے۔ اسی طرح دین کے وہ پہلو، جن کے بارے میں نہ صرف یہ کہ لوگ بہت کم واقفیت رکھتے ہیں، بلکہ غلط واقفیت رکھتے ہیں اور ان کی پوری اہمیت کو فکراً یا عملاً تسلیم ہی نہیں کیا جاتا، ان کا یہ ناقابلِ انکار حق تھا کہ ان کے سلسلے میں تفصیل اور استدلال دونوں سے کام لیا جائے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Islam Aik Nazar Main اسلام ایک نظر میں”

Your email address will not be published. Required fields are marked *