Availability: In Stock

Allah Gee Ko Mera Salam Kehna اللہ جی کو میرا سلام کہنا

 300

Title: Allah Gee Ko Mera Salam Kehna اللہ جی کو میرا سلام کہنا
Author: MAkhtar Abas اختر عباس
Publisher: Islamic Publications
Pages: 200

Categories: , Tag:

Description

چار منتخب موضوعات پر چار کتابوں کی یہ ’’ویک اپ سیریز‘‘ ادب میں ایک بالکل نیا تجربہ ہے، ناقدین جس صنف میں بھی اسے شمار کریں، مصنف نے اپنا دل نکال کر اپنے قارئین کے سامنے رکھ دیا ہے کہ یہ ایک حساس ادیب اور دانش وار کے ہی احساسات نہیں ہیں بلکہ ایک باپ، اُستاد اور تربیت کار کا وہ درد اور احساس ہے جو سوچنے اور غور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ بقول علی سفیان آفاقی ’’یہ دکھوں کی کہانیاں ہیں جو آپ کے اندر اُتر جاتی ہیں اور دنوں بے چین رکھتی ہیں۔‘‘ اس سیریز کے لیے انہوں نے ان موضوعات کو چنا ہے جن پر ہم بات بھی نہیں کرتے لیکن سب سے زیادہ متاثر انہی سے ہوتے ہیں، ان تحریروں کو قارئین نے اپنے طور پر جگہ جگہ ہزاروں کی تعداد میں شائع کیا اور اپنی نئی نسل تک پوری محبت سے پہنچایا۔ اب انہیں کتابی شکل میں شائع کیا جارہا ہے اس امید کے ساتھ کہ انہی سے امید کی کونپلیں پھوٹیں گی، انہی سے سوچوں کو رُخ اور سمت ملے گی جو ہماری پوری نسل پر آیا بوجھ کم کرنے کا باعث بنے گی، یہ بڑوں کی طرف سے ایک فرضِ کفایہ ہے جو اپنی نئی نسل کو آپ پورے اعتماد سے دے سکیں گے۔ تعلیمی اداروں کے وہ تمام سربراہ اور اساتذہ جو ان موضوعات پر اپنے طلبہ اور طالبات سے بات کرنا چاہتے تھے مگر ان کی حساسیت کی وجہ سے خود نہیں کہہ پاتے تھے، بات نہیں کرپاتے تھے، اب بِن کہے اپنی بات کہہ سکیں گے، چار کتابوں کی یہ سیریز کہیں تو ان کے دل کی آواز پہنچائے گی اور کہیں انشا اللہ العزیز والدین کا اثاثہ اور سرمایہ بن کر ان کے بچوں کی زندگی آسان کرے گی جو بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Allah Gee Ko Mera Salam Kehna اللہ جی کو میرا سلام کہنا”

Your email address will not be published. Required fields are marked *