Description
دنیا ایک گزر گاہ ہے‘ انسانیت کے قافلے اس پر سے پیہم گزر رہے ہیں۔ پوری زندگی ایک مسلسل سفر ہے۔ہر انسان مسافر ہے اور چاروناچار زندگی کا سفر سبھی کو طے کرنا ہے۔مسافر اپنے سفر کے لیے زادِ راہ کی فکر کرتا ہے‘ بغیر زادِراہ کے سفر کرنے والا طرح طرح کی مشکلوں سے دوچار ہوتا ہے‘ اور بالآخر اپنی راہ کھوٹی کرتا ہے۔ زندگی کے مسافر کو بھی زادِراہ چاہیے۔ عاجز نے یہ مجموعہ اس لیے تیار کیا ہے کہ وہ اور دوسرے لوگ اسے زادِ راہ بنائیں۔راہِ عمل کی طرح اس مجموعے میں بھی اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسوۂ صحابہ رضی اللہ عنھم کے دو مستقل باب ہیں‘ لیکن اس دفعہ اس ضمن کی بہت کافی چیزیں آگئی ہیںاور بڑی حد تک طالب کی کل تسکین کا سامان مہیا ہوگیا ہے۔ نیز ایک مستقل باب جامع حدیثوں کا رکھا گیا ہے جس میں وہ حدیثیں جمع کر دی گئیں ہیں جن میں بہ یک وقت مختلف باتیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہیں۔ یہ ایک نئی چیز ہے۔یہ کتاب ۱۶ ابواب پر مشتمل ہے
Reviews
There are no reviews yet.