Description
تحریر اہل قلم کا شخصیت کا عکس بھی ہوتی ہے اور اس کے ذہنی لگائو کا اندازہ لگانے میں مدد دیتی ہے کیوں کہ کسی بھی ادیب، صحافی، قلمکار، مصنف کا اسلوب، طرز فکر و تحریر اس کی اپنی شخصیت اور افکار کی بھی غمازی کرتی ہے۔ اگر تحریر کا اسلوب جاندار ہو اور اچھوتا ہو تو قاری کو تشنگی نہیں رہتی۔ برادرم شاہنواز فاروقی کا اسلوب، تحقیق اورواقعات کی تہہ تک پہنچنے کی صلاحیت قاری میں ذہنی تشنگی کو باقی نہیں رہنے دیتی۔ آپ نئے لکھنے والوں کے لیے ایک مثال بھی ہیں۔ شاہنواز فاروقی کا حوالہ نظریاتی، انقلابی اورآفاقی ہے۔ ان کا قلم سوچ و فکر کو مہمیز دیتا ہے۔ سارے جہاں کا درد اپنے جگر میں سمیٹے نظر آتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.