Description
پاکستان میں زیتون کی کاشت تاریخ تجربات اور امکانات
شبیر سومرو اور ڈاکٹر فیاض عالم کی مرتب کردہ یہ کتاب ایک جامع تحقیقی کاوش ہے جس سے نہ صرف قاری کو پاکستان میں زیتون کی کاشت کے بارے میں بہت سے تاریخی حقائق جاننے کو ملتے ہیں بلکہ عوام میں پائی جانے والی بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ہوتا ہے۔ کتاب میں شامل دستاویزات مستند تاریخ بیان کرتی ہیں، مگر ذاتی رائے سے گریز کیا گیا ہے تا کہ قاری کو درست معلومات ہی فراہم ہوں۔ نیز ، پاکستان بھر میں زیتون پر کام کرنے والے ثابت قدم سر کاری زرعی ماہرین سے لے کر انفرادی سطح پر کام کرنے والے کاشت کاروں کے انٹرویوز اور تجربات نے کتاب کی افادیت مزید بڑھادی ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب اُن تمام افراد کیلئے مفید بن گئی ہے جو کسی بھی سطح پر اپنے علاقے
میں زیتون کاشت کرنے اور اپنی آمدن بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔
بجا طور پر توقع کی جاسکتی ہے کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان زیتون کے معاملے میں خود کفیل ہو جائے گا اور اس کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.