Description
حضرت علی ہجویریؒ عرف داتا گنج بخشؒ اُن معروف بزرگانِ دین میں سے ہیں جن سے اس ملک کی کثیر آبادی گہری عقیدت رکھتی ہے۔آپ کی مشہور ومعروف تالیف کشف المحجوب، علمِ تصوّف پر ایک مستند کتاب مانی جاتی ہے۔ لیکن اس کی زبان فارسی اور اس کے اردو تراجم ناقص ہونے کی وجہ سے عام اردُودان حضرات اس سے بہت کم مستفیض ہو سکتے تھے۔ اس بلند پایہ کتاب کومیاں طفیل محمد (سابق امیرِ جماعت اسلامی پاکستان) نے اپنی نظر بندی (اکتوبر ۱۹۶۱ء تا جون ۱۹۶۲ء)کے دوران منٹگمری (حال ساہیوال) جیل میں اردو کا ایسا جامہ پہنا دیا ہے کہ اب اس سے ہر اُردُودان حسب استعداد انشاء اللہ پوری طرح فیض یاب ہو سکے گا۔یوں تو اس کتاب کے اردو میں بہت سے ترجمے ہیں، لیکن اس ترجمہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو رَواں دَواں شگفتہ انداز اور جدید اسلوب میں ضروری حوالوں سے مزیّن کرکے پیش کیا گیا ہے، جس کو اعلیٰ کتابت وطباعت کے ساتھ ہم پیش کر رہے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.