Description
یہ کتاب حسن البناؒ کی شخصیت پر لکھی گئی ہے۔ حسن البنا بیسویں صدی کے اوائل میں مصر میں پیدا ہوئے اور بیسویں صدی کے رُبع اول میں انھوں نے وہ عظیم الشان اسلامی تحریک برپا کی جسے الاخوان المسلمون کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اس عظیم شخصیت کا صحیح مقام اور اصل کام اس وقت تک پوری طرح نہیں سمجھا جاسکتا جب تک اس ماحول اور فضا کو نہ سمجھ لیا جائے جس میں انہوں نے دنیا میں قدم رکھا، پروان چڑھے اور تعلیم و تربیت پائی۔ اس وقت ہم اس عظیم شخصیت کے حالات و سوانح سپرد قلم کر رہے ہیں۔ مگر ہمارا یہ مطالعہ اس وقت تک ناقص و خام رہے گا جب تک ہم ایک طائرانہ نظر اس بات پر نہ ڈال لیں کہ حسن البنا کی پیدائش کے وقت مصر سیاسی لحاظ سے کن حالات سے دو چار تھا، ثقافتی اور فکری لحاظ سے کس قسم کا مدّو جزر وہاں برپا تھا اور وہ کون سے مقامی اور بین الاقوامی عوامل تھے جن سے وہ نبرد آزما تھا۔ چنانچہ حسن البنا کے حالاتِ زندگی پر قلم اٹھانے سے پیش تر ہم چند لمحات کے لیے قارئین سے اس دَور کا تعارف کراتے ہیں جس نے حسن البنا کو جنم دیا اور حسن البنا سے وہ خدمت لی جو اس وقت مطلوب تھی
Reviews
There are no reviews yet.