Availability: In Stock

Ikkeeswi Sadi ka Bharat aur Musalman: Siyasat aur Samaaj ke Aeenay Mai

 1,000

  • Binding: Paperback
  • Publisher: IPS Press
  • Language: Urdu
  • ISBN-10: 978-969-448-841-7
  • Dimensions: NA
  • Pages: 230

Description

جنوبی ایشیا اپنی متنوع تہذیبوں اور سماجی تنوع کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں، خاص طور پر ہندو مسلم تناظر میں، ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی نے ان خصوصیات کو ماند کر دیا ہے۔ ” اکیسویں صدی کا بھارت اور مسلمان : سیاست اور سماج کے آئینے میں“    ایک ایسی کتاب ہے جو پچھلے پندرہ برسوں کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف جاری بربریت اور ان کے ساتھ پیش آنے والے حالات و واقعات کا گہرائی سے تجزیہ کرتی ہے۔

افتخار گیلانی کی یہ تصنیف چھ حصوں میں تقسیم کی گئی ہے، جو مختلف پہلوؤں کو جامع بحث کا حصہ بناتے ہیں۔ یہ کتاب ہندو مسلم تعلقات کے بنیادی تضادات، مسلمانوں کی شناخت کی کشمکش، تہذیبی علامتوں پر حملوں، شہریت کے قوانین میں تبدیلیوں اور بی جے پی کی موجودہ حکمت عملی کے اثرات کو تفصیل سے بیان کرتی ہے۔

یہ کتاب نہ صرف بھارت کے مسلمانوں کے ماضی کے تلخ تجربات کو سمجھنے کی کوشش ہے بلکہ ان کے مستقبل کے لیے رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ، ثقافت، اور سماجی حالات کا مطالعہ کرتے ہوئے، یہ کتاب واضح کرتی ہے کہ آج کے بھارت میں مسلمانوں کو کن مسائل کا سامنا ہے اور کیسے وہ اپنی سیاسی حکمت عملی کو ترتیب دے کر اپنے تہذیبی و ثقافتی تشخص کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

یہ تصنیف سیاسیات، سماجی علوم، پالیسی سازی، اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے لیے ایک قیمتی دستاویز ثابت ہوگی ۔ یہ کتاب تحقیق اور بحث کو مزید وسعت دینے میں معاون ہوگی اور ان شعبوں میں نئے انداز فکراور پالیسیوں کی تشکیل میں مددگار ہوگی۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ikkeeswi Sadi ka Bharat aur Musalman: Siyasat aur Samaaj ke Aeenay Mai”

Your email address will not be published. Required fields are marked *