Description
’’اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش‘‘ حصہ اول کے پہلے باب میں انسانی ترقی اور تہذیب کے موجودہ بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے عوامل اور اثرات پر بحث کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی تہذیب کے بنیادی اصول اور اقدار واضح کرتے ہوئے عالمی نظام کی اسلامی تشکیل کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے۔ دوسراحصہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے جس میں عصر حاضر میں مغربی تہذیب کی سرخیل، امریکی حکومت کے عالمی ایجنڈے اور مسلم دنیا کے حوالے سے اس کی حکمت عملی پر مضامین شامل ہیں۔تیسرا حصہ تہذیبی کشمکش کے دوران اٹھائے جانے والے یا سامنے آنے والے بعض اہم مباحث پر مبنی ہے۔ ان میں طرزحکومت، جمہوریت اور قانون سازی ،آزادی اظہار، بالخصوص توہین رسالتؐ کے تناظر میں، آبادی ، خاندانی منصوبہ بندی اور معاشی ترقی کے علاوہ پسند کی شادی اور خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان، جیسے عنوانات شامل ہیں ۔آخری حصے کے دو مضامین میں، احیائے تہذیب اسلامی کے حوالے سے اقبال کی فکر کو پیش کرنے کے ساتھ جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے یکساں طور پر راہنمائی فراہم کرتی ہے، مغرب اور دیگر غیرمسلم معاشروں میں رہنے والوں کے مسائل اور ان کے لیے لائحہ عمل پر مختصراً روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اسلام اور مغرب کی تہذیبی کشمکش، ایک بہت وسیع عنوان ہے اس عنوان کی بہت سی جہات ہیں جن میں مثلاً فلسفیانہ تصورات ، علمی مباحث یا تاریخی تناظر وغیرہ شامل ہیں۔ افکار خورشید کے عنوان سے آئی پی ایس نے پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پر مشتمل کتب کی جو سیریز شروع کی ہےیہ اس سلسلہ کی چوتھی کتاب ہے۔ اس سیریز کی درج ذیل چھ اور کتب بھی شائع کی گئی ہیں۔
(۱) پاکستان کی نظریاتی اساس ،نفاذ شریعت اور مدینہ کی اسلامی ریاست (۲-3) دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات ]جلد اول، جلددوم[ (5) آئین- اختیارات کا توازن اور طرزِحکمرانی (6) پاکستانی معیشت کی صورتحال: مسائل ،اسباب اور لائحہ عمل (7) آئین پاکستان: انحرافات اور بحالی کی جدوجہد
Reviews
There are no reviews yet.