Description
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور لکھی جائیں گی۔ آپؐ کی ذات والا صفات اتنی جامع اور بزرگ وبرتر ہے کہ کسی ایک مصنف کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ آپؐ کی حیاتِ طیبہ کے جملہ پہلوئوں کا احاطہ کر سکے۔ خود ہم نے اس موضوع پر نادر کتب (جلوۂ فاران مؤلفہ محمد عنایت اللہ سبحانی اور حیاتِ طیبہ مؤلفہ ابو سلیم محمد عبدالحئی) شائع کی ہیں جو اپنے منفرد انداز اور افادیت کی وجہ سے ہر طبقہ میں مقبول ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود یہ خواہش ہمیشہ باقی ہی رہی کہ اس عظیم موضوع پر کچھ اور شائع کیا جائے اور اس سعادت میں جتنا بھی حصہ لیا جا سکتا ہے لیا جائے۔کتاب جو کچھ ہے اس کا انداز ہ پڑھنے کے بعد ہو گا۔ ہم اس کو اپنے بلند معیار طباعت پر شائع کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس کو وہی قبولیت عام حاصل ہو گی جو اس کے شایانِ شان ہے
Reviews
There are no reviews yet.