Description
اُمّتِ مسلمہ کے زوال کے اسباب پر اگر غور کیا جائے تو اس میں سرِفہرست یہ سبب نظر آئے گا کہ اس نے قرآنی تعلیمات کو فراموش کر دیا، اور اس کی انقلابی دعوت سے ناآشنا ہو گئی۔ آج اگر ہم قرآن مجید کو پڑھتے بھی ہیں تو اس کے معانی ومفہوم سے بے خبر ہو کر محض رسماً ۔یہی وجہ ہے کہ اپنے د کھوں کا علاج اور ترقی کا زینہ دنیا بھر کے افکار ونظریات میں تلاش کرتے ہیں لیکن خود اس نسخۂ شفا سے استفادہ نہیں کرتے یا استفادہ کی اہلیت نہیں رکھتے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے نازل کیا ہے۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے اس کتاب کو لکھ کر قرآن کی اسی انقلابی دعوت کو واضح کیا ہے۔ جس نے اُونٹوں کی نکیل پکڑنے والوں کو دنیا کا امام بنا دیا تھا اور اس کے ذریعے سے فہمِ قرآن کی راہ کو آسان بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مولاناؒ موصوف کو علومِ قرآنی میں جو گہری بصیرت عطا فرمائی ہے یہ کتاب اس کی پوری طرح آئینہ دار ہے
Reviews
There are no reviews yet.