Description
دنیا میں بے شمار مصلحین پیدا ہوئے۔ بہت سی اصلاحی اور انقلابی تحریکیں اٹھیں مگر ان میں سے ہر ایک نے انسان کے خارجی نظام کو تو بدلنے کی کوشش کی لیکن اس کے اندرون کو نظر انداز کر دیا۔ مگر نبی کریم ﷺ کی تحریک میں شامل ہونے والا انسان باہر کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی بدل گیا اور کلیۃً بدل گیا۔ جو لوگ آپ ؐ کی دعوت پر لبیک کہتے گئے وہ آپؐ کی تربیت پا کر کندن بنتے گئے۔ اسلام کی آغوش میں آنے والے ہر شخص کے اندر ایسا کردار نمودار ہوا جس کی نظیر تاریخ انسانی پیش کرنے سے قاصر ہے۔یہ وہ کردار ہیں جن کی عظمت اور درخشانی وتابندگی پر ہر مؤرخ انگشت بدنداں ہے۔ تاریخ کا ادنیٰ طالب علم ہونے کی حیثیت سے عرصہ سے میری یہ تمنا تھی کہ رسولِ خدا ﷺ کی آغوشِ تربیت میں جو کردار پروان چڑھے ہیں ان کا گہرائی سے مطالعہ اور تجزیہ کیا جائے اور ان نکات واصول کا سراغ لگایا جائے جو رسول اللہ ﷺ کردار سازی میں پیش نظر رکھتے تھے تاکہ رسولِ خدا ﷺ کے اصولِ تربیت کی روشنی میں نئی نسل کی اصلاح وتربیت کا عظیم کام انجام دیا جا سکے
Reviews
There are no reviews yet.