اگر کوئی آپ سے ناراض ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟ ظاہر ہے آپ اُنھیں منا لیں گے اور جس بات سے اُنھیں تکلیف پہنچی، اس پر معذرت کریں گے، لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔ چند دوست آپ سے ناراض ہیں اور آپ نے ان کی ناراضگی کی پروا نہیں کی، منانا تو دور کی بات، آپ کے جن کاموں سے ان دوستوں کو تکلیف پہنچتی ہے آپ وہ بار بار کرتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر وہ ناراض دوست کون ہیں؟ اس کتاب میں ہم انھی ناراض دوستوں سے آپ کی ملاقات کروا رہے ہیں۔ چلیے پھر صفحہ پلٹیے اور ان ناراض دوستوں سے ملیے، پھر ان کی ناراضگی دور کیجیے، کریں گے نا؟
محمد فہیم عالم
❀”بچوں کے لیے دلچسپ اور موٹیویشنل 8 تصویری کہانیاں“❀